کرکٹر سعید اجمل سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کرکٹ تعینات

جمعرات 2 جون 2016 20:35

کرکٹر سعید اجمل سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کرکٹ تعینات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) معروف کرکٹر اور ستارہ امتیاز سعید اجمل کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کرکٹ تعینات کردیا گیا ہے۔سعید اجمل دنیا کے مایہ ناز کرکٹر ہیں،جن کی صلاحیتوں سے استعفادہ کرنے اور گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے ان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ سعید اجمل کی ذمہ داری ڈویلپمنٹ آف یوتھ ہوگی جس کے تحت پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی چلانے۔

(جاری ہے)

گراؤنڈز کی بحالی اور گراؤنڈز کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے اس کے علاوہ سکول، کالج اور یونیورسٹیز میں بھی کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات، پرائمری، مڈل اور پروفیشنل سطح پر کھلاڑی تیار کریں گے۔ سعید اجمل دنیا کے ورلڈ نمبر ون بالر رہے ہیں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلہ میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا ہے۔کرکٹ کے کھیل میں ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے جہاں سپورٹس کے فروغ اور سپورٹس کے کلچر کے گراں قدر کام کیا وہاں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سعید اجمل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی گھر کے دہلیز پر سپورٹس کی سہولتیں میسر ہوں اور وہ سپورٹس میں بھرپور حصہ لیں۔

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 20:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :