وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا لیجنڈ باکسر محمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

محمدعلی نے باکسنگ کے میدان میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کی بناء پر نمایاں مقام حاصل کیا ، عرصے تک رنگ میں چھائے رہے اگرچہ آج یہ عظیم باکسر ہم سے جدا ہوگیا ہے لیکن ان کا رنگ میں اپنا منفرد سٹائل ہمیشہ یاد رہے گا‘وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 4 جون 2016 17:14

وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا لیجنڈ باکسر محمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے لیجنڈ باکسر محمد علی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محمدعلی کی باکسنگ کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمدعلی نے باکسنگ کے میدان میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کی بناء پر نمایاں مقام حاصل کیا اور ایک عرصے تک باکسنگ کے عالمی میدان میں چھائے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمدعلی نہ صرف اپنے وقت کے عظیم باکسر تھے بلکہ وہ اس صدی کے ایک لیجنڈ کھلاڑی تھے۔محمد علی نے باکسنگ کے میدان میں جو کامیابیاں حاصل کیں وہ بلاشبہ تادیر یاد رکھی جائیں گی۔محمد علی نے باکسنگ کے کھیل کو ایک نیا عروج دیااور وہ عرصہ دراز تک اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے رہے۔اگرچہ یہ عظیم باکسر ہم سے جدا ہوگیا ہے لیکن ان کا رنگ میں اپنا منفرد سٹائل ہمیشہ یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ محمدعلی باکسنگ کے میدان کے ہیرو تھے اور محمد علی کے انتقال سے باکسنگ کے میدان میں پیدا ہونے والاخلا کبھی پُر نہیں کیاجاسکتااوروہ کروڑوں مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

وقت اشاعت : 04/06/2016 - 17:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :