دورہ انگلینڈ، پاکستان کرکٹ بور ڈ نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

شان مسعود اور سمیع اسلم کے ساتھ محمد حفیظ کو تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل،سپن باوٴلنگ کی ذمہ داری ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کے کندھوں پر ہوگی

ہفتہ 4 جون 2016 18:12

دورہ انگلینڈ، پاکستان کرکٹ بور ڈ نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی )نے دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 17کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں شان مسعود اور سمیع اسلم کے ساتھ محمد حفیظ کو تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کی جا سکتا ہے ،ٹیم میں 5مڈل آرڈر بلے باز کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں مصباح الحق ،اظہر علی،یونس خان ،اسد شفیق اور افتخار احمد شامل ہیں ،سپن باوٴلنگ کی ذمہ داری ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کے کندھوں پر ہوگی جب کہ 2وکٹ سرفراز احمد اور محمد رضون بھی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ جائیں گے۔۔

وقت اشاعت : 04/06/2016 - 18:12:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :