ڈی سی او کی زیر صدارت کبڈی میچ کا انعقاد،فیصل آبادکی ٹیم کامیاب

ہفتہ 4 جون 2016 23:09

ڈی سی او کی زیر صدارت کبڈی میچ کا انعقاد،فیصل آبادکی ٹیم کامیاب

لالہ موسیٰ۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت شادیوال میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد اور لاہور کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،اس موقع پر ڈی ایس او ندیم بٹ ، نائب تحصیلدار گلزار احمد و دیگر بھی موجود تھے ، کبڈی میچ میں فیصل آبادکی ٹیم فاتح قرار پائی جس کو 2لاکھ روپے نقد اور ونر ٹرافی دی گئی جبکہ رنر آپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی، ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ جتنے بھی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے ان میں 50فیصد انعامات ضلعی گورنمنٹ فراہم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ شادیوال میں کبڈی کیلئے ایک منی اسٹیڈیم بھی بنایا جائے گا تا کہ علاقہ کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے ،ڈی سی او نے کہا کہ جولائی کے وسط میں انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرنے والی پاکستانی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کے درمیان ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 04/06/2016 - 23:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :