فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ویزے کا انتظار پی ٹی سی کے لیے طویل ہو گیا

بظاہر محمد عامر کو ویزہ مل چکا ،بس اب رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ‘پی سی بی عہدیدارا

پیر 6 جون 2016 18:52

فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ویزے کا انتظار پی ٹی سی کے لیے طویل ہو گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ویزے کا انتظار پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے طویل ہوگیا جبکہ پی سی بی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بظاہر محمد عامر کو ویزہ مل چکا ہے ،بس اب رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر چھ برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں ۔

دورہ انگلینڈ کے لیئے سترہ رکنی اسکواڈ میں محمد عامر کی شمولیت ویزے سے مشروط ہے ۔

(جاری ہے)

محمد عامر کا ویزہ 20مئی کو اپلائی کیا گیا لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ پیر کو اگر ویزہ نہیں ملتا تو خود ای سی بی اور اسلام آباد میں ہائی کمشنر سے رابطہ کریں گے ۔پی سی بی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام تر دستاویزات کے ساتھ محمد عامر کا ویزہ اپلائی کیا گیا لیکن 20مئی کے بعد سے اب تک کوئی نئی دستاویز یاکوئی لیٹر نہیں مانگا گیا اور نہ ہی کوئی اعتراض اٹھایا گیا ہے اس سے بظاہر لگتا ہے کہ محمد عامر کو ویزہ مل چکاہے بس اب رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/06/2016 - 18:52:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :