سہ ملکی کر کٹ سیریز،آسٹریلیا نے میزبان ویسٹ انڈیزکو6وکٹوں سے شکست دیدی
پیر 6 جون 2016 19:04
گیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) سہ ملکی کر کٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان ویسٹ انڈیزکو6وکتوں سے شکست دیدی،آسٹریلیا نے 117رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر55،عثمان خواجہ 27 اور فنچ 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے نرائن نے دو، جیسن ہولڈر اور سلیمان بین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 32.3اوورز میں 116رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا اور نیتھن لیون نے3، 3 جبکہ مچل اسٹار ک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق گیانا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز کو 6 کے اسکور پر ہی نقصان اٹھانا پڑا جب آندرے فلیچر 4 رنز بنا کر انجری کے باعث طویل عرصے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں واپسی کرنے والے فاسٹ بالر مچل اسٹارک کا نشانہ بنے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے