چینی الیکٹرونکس کمپنی نے فٹبال کلب انٹر میلان کو ریکارڈ3ارب روپے میں خرید لیا

منگل 7 جون 2016 12:40

چینی الیکٹرونکس کمپنی نے فٹبال کلب انٹر میلان کو ریکارڈ3ارب روپے میں خرید لیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) چین کی ایک بڑی الیکٹرونکس کمپنی”سننگ کامرس گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ“ نے اٹلی کی فٹبال کلب انٹر میلان کو اب تک کی سب سے بڑی قیمت 3ارب روپے سے زائد پر خرید لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کے حکام نے انٹر میلان کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

یہ کمپنی چین میں گھریلو سطح پر الیکٹرونکس کی اشیا فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کمپنی پہلے ہی چین کی ایک فٹبال کلب ”جیانگ سو سننگ“ کی مالک ہے۔اپنی نیلی اور کالی شرٹس سے معروف انٹر میلان کی ٹیم 2010میں تیسری بار یورپین چیمپئن بنی تھی لیکن 2015/16اس کیلئے کافی مایوس کن رہا۔ اس سال وہ اٹالین لیگ میں چوتھی پوزیشن پر رہی اور اگلی چیمپئن لیگ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔اس کلب کی جانب سے سپین کے شہرہ آفاق کھلاڑی سواریز، ارجنٹائن کے زنیٹی اور پرتگال کے فیگو کھیلتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ چین کے صدر ڑین چنگ پنگ فٹبال کے بہت بڑے فین ہیں۔یاد رہے کہ چین کی یہ کمپنی سالانہ 20ارب ڈالر(20کھرب سے زائد روپے) کا کاروبار کرتی ہے۔

وقت اشاعت : 07/06/2016 - 12:40:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :