کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری ،فاسٹ باؤلر محمد عامر کا برطانیہ کا ویزہ مل گیا

منگل 7 جون 2016 20:48

کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری ،فاسٹ باؤلر محمد عامر کا برطانیہ کا ویزہ مل گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کا شکار رہنے والے محمد عامر کی دورہ انگلینڈ کیلئے برطانیہ کا ویزہ مل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کو محمد عامر کے برطانیہ کے ویزے کے کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیاہے ۔جس کے بعد محمد عامر دورہ انگلینڈ پر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوں گے ۔

واضح رہے کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پانچ سال کی سزا کاٹ چکے ہیں اور ان کے بہترین ٹیلنٹ کی وجہ سے انہیں ٹیم میں واپس لیا گیاہے ،دورہ انگلینڈ کے حوالے سے چہ مگوئیاں چل رہی تھیں کہ دورہ انگلینڈ کے ویزے کیلئے محمد عامر کو مشکلات پیش آسکتی ہیں ،جس کیلئے محمد عامر کے لئے پی سی بی نے سپیشل کیس تیار کیا تھا اور انگلس کر کٹ بورڈ سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محمد عامر اپنے تجربے سے اپنے ساتھی بولرز کے ہمراہ انگلش بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹنے کے لیے بے چین ہیں۔پاکستان اور انگلینڈکیدرمیان 4ٹیسٹ،5ون ڈیز اور ایک ٹی20 پرمشتمل سیریز14 جولائی سیشروع ہوگی،پاکستان کرکٹ ٹیم 18جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی، سیریز سے پہلیقومی ٹیم کا ساوتھمپٹن میں ٹریننگ کیمپ بھی لگے گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت کا کہنا ہے کہ محمد عامر سے بہت توقعات ہیں،ان پر توقعات کا دباو بھی ہوگا۔

وقت اشاعت : 07/06/2016 - 20:48:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :