دورہ انگلینڈ میں تنازعات سے بچنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اجلاس (کل) ہوگا

کوچ ، کپتان اورمنیجر کھلاڑیوں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق تیار کرینگے، کھلاڑیوں کی دعوتوں میں شرکت پر پابندی عائد کی جائیگی

بدھ 8 جون 2016 21:29

دورہ انگلینڈ میں تنازعات سے بچنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اجلاس (کل) ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) دورہ انگلینڈ میں تنازعات سے بچنے کیلئے پی سی بی کی ٹیم مینجمنٹ کا اجلاس (کل)جمعرات کو طلب کرلیا گیا، کوچ ، کپتان اورمنیجر کھلاڑیوں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق تیار کرینگے۔قومی کرکٹ ٹیم ساڑھے تین ماہ کے دورہ انگلینڈ کیلئے 18 جون کو برطانیہ روانہ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

طویل دورہ انگلینڈ میں تنازعات سے بچنے کیلئے اور ماضی کی طرح ٹیم کو مسائل سے دور رکھنے کیلئے ٹیم انتظامیہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس میں چیف کوچ مکی آرتھر، کپتان مصباح الحق اور مینجر انتخاب عالم شریک ہونگے۔

اجلاس میں قومی کرکٹرز کیلئے نیا ضابطہ اخلاق تیار کیا جائیگا جس میں کھلاڑیوں کے ہوٹل سے باہر جا کر دعوتوں میں شرکت پر پابندی عائد کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کپتان ، کوچ اور منیجر کو اختیار دیا ہے کہ وہ سخت ضابطہ اخلاق بنائیں تاکہ کھلاڑیوں کو مسائل سے دور رکھا جائے ۔

وقت اشاعت : 08/06/2016 - 21:29:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :