بھارتی ارب پتی کر کٹرویرات کوہلی مستقبل میں دیوالیہ ہونے سے پریشان

بدھ 8 جون 2016 21:43

بھارتی ارب پتی کر کٹرویرات کوہلی مستقبل میں دیوالیہ ہونے سے پریشان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارب پتی کھلاڑی ویرات کوہلی بھی ایک عام انسان کی طرح اپنے مستقبل سے پریشان ہیں ،انکا کہنا ہے کہ انھیں ڈر ہے کہ وہ کہیں دیوالیہ نہ ہو جائیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت یہ نوجوان کرکٹر پوری دنیا کے نوجوان کرکٹ شائقین کیلئے ایک مثال بن چکا ہے۔

کرکٹ کی بدولت ویرات کوہلی عزت، دولت اور شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اس وقت 306 کروڑ روپے کی دولت کے مالک ہیں۔حال ہی میں ایک بھارتی فیشن میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنے اس خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے کہ اسے کس طرح محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کا کہنا تھا کہ دولت کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں لیکن بہرحال اس کی ضرورت تو ہے۔ نوجوان کھلاڑی نے خود بتایا کہ کرکٹ نے مجھے انتہائی آسودہ اور خوشحال کر دیا ہے لیکن اہم یہ ہے کہ اس کو برقرار کس طرح رکھا جائے؟ میں نے بہت سے کھلاڑیوں کو اپنے کیریئر کے اختتام پر بینک دیوالیہ ہوتے دیکھا ہے اور یہ بات سوچتے ہی میں خوفزدہ ہو جاتا ہوں۔

وقت اشاعت : 08/06/2016 - 21:43:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :