یورو چیمپئن شپ،دہشت گرد حملے کی صورت میں عوام کی اطلاع کیلئے موبائل فون ایپ جاری

جمعرات 9 جون 2016 14:10

یورو چیمپئن شپ،دہشت گرد حملے کی صورت میں عوام کی اطلاع کیلئے موبائل فون ایپ جاری

پیرس ۔ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء) فرانسیسی حکومت نے دہشت گرد حملے کی صورت میں عوام کو مطلع کرنے کیلئے موبائل فون اپلی کیشن جاری کر دی۔ ایپ یورو چیمپئن شپ سے قبل جاری کی گئی ہے، میگا چیمپئن شپ کا آغاز (آج) جمعہ سے ہو گا جس میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور سپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

فرانس کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشتبہ حملوں کی صورت میں موبائل ایپ استعمال کرنے والوں کو الرٹ کرے گی۔ حکومت نے گزشتہ برس نومبر میں دہشت گرد حملوں کے بعد موبائل ایپ تیار کی گئی ہے۔ 7 جون کو برطانوی دفترخارجہ نے خبردار کیا تھا کہ میگا ٹورنامنٹ کے دوران دہشت گرد سٹیڈیمز، فین زونز اور نقل و حمل کے مراکز کو ممکنہ طور پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 14:10:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :