پاکستان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا، جنید خان نے افواہوں کو مسترد کر دیا

دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر افسردہ ہوں اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کو چھوڑ نے پر غور کر رہا ہوں،جنید خان

جمعرات 9 جون 2016 21:10

پاکستان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا، جنید خان نے افواہوں کو مسترد کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض افواہیں ہیں، میں پاکستان کرکٹ کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم پیسر جنید خان نے تسلیم کیا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر انتہائی افسردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کے بعد پاکستان کو چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں محض افواہیں ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں ان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جنید خان پی سی بی کے رویے سے سخت مایوس ہو کر برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں اور انہوں نے وہاں اپنا نیا کیریئر شروع کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 21:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :