شاہدآفریدی کی طبیعت ناساز، انگلش ٹی ٹونٹی میں آج کا میچ نہیں کھیلیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جون 2016 21:22

شاہدآفریدی کی طبیعت ناساز، انگلش ٹی ٹونٹی میں آج کا میچ نہیں کھیلیں گے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون ۔2016ء)پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی طبیعت ناساز ہو جانے کے باعث وہ انگلش ٹی ٹوینٹی میں آج کا میچ نہیں کھیلیں گے. تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود شاہد آفریدی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

طبیعت ناساز ہونے کے باعث آفریدی انگلش ٹی ٹوینٹی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کے نام دیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ مداحوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج کا میچ باہر سے بیٹھ کر دیکھوں گا۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 21:22:12