یورو کپ کے بخار نے گوگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،ڈوڈل ٹیموں کے رنگوں سے مزین

جمعہ 10 جون 2016 23:01

یورو کپ کے بخار نے گوگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،ڈوڈل ٹیموں کے رنگوں سے مزین

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء)دنیا کی طرح یورو کپ کے بخار نے گوگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، سرچ انجن نے اپنے ڈوڈل کو بھی یورو کپ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں سے رنگ لیا ۔

(جاری ہے)

یورو کپ کاجمعے سے فرانس کے شہر پیرس میں آغاز ہو چکا ہے۔ کپ میں 24ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ یہ ایک مہینے تک جاری رہے گا اس کا فائنل دس جولائی کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 10/06/2016 - 23:01:18