یوئیفا نے انگلینڈ اور روس کو ٹورنامنٹ سے نااہل کرنے کی دھمکی دے ڈالی

پیر 13 جون 2016 01:02

یوئیفا نے انگلینڈ اور روس کو ٹورنامنٹ سے نااہل کرنے کی دھمکی دے ڈالی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون ۔2016ء ) فٹبال کی یورپی تنظیم یوئیفا نے انگلینڈ اور روس کے درمیان ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے بعد انکے مداحوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کے بعد دونوں ممالک کو یورو کپ 2016ء سے نا اہل کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

یوئیفا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیاکہ دونو ں ممالک کے مداحوں کی جانب سے گزشتہ 3دن میں فرانسیسی شہر مارسیلی میں اپنا گیا طریقہ انتہائی شرمناک ہے ،دونوں ٹیموں کے نام نہاد سپورٹرز کی جانب سے ایسے رویے کی فٹبال میں کوئی جگہ نہیں ہے ،یوئیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دونوں ممالک کی فٹبال فیڈریشن کو تنبیہ کی ہے کہ اگر بقیہ ٹورنامنٹ میں دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے مداحوں کی جانب سے بھی ایسا رویہ دوبارہ اختیار کیا گیا تو اس کی ٹیم کو فوری طور پر ٹورنامٹ سے باہر کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 01:02:23