یورو 2016ء : جرمنی نے یوکرائن کو 0کے مقابلے 2گولز سے ہرا دیا

پیر 13 جون 2016 01:52

یورو 2016ء : جرمنی نے یوکرائن کو 0کے مقابلے 2گولز سے ہرا دیا

پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون ۔2016ء ) یورو فٹ بال کپ کے سنسنی خیز مقابلے فرانس میں جاری ہیں۔ گروپ سی کے میچ میں عالمی چیمپیئن جرمنی اور یوکرائن کے درمیان جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

جرمنی کی جانب سے میچ کے 19منٹ دفاعی کھلاڑی مصطافی نے ہیڈر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی،30ویں منٹ میں سیمی کھدیرا کا شاٹ یوکرائینی گول کیپر نے رو ک لیا ۔37ویں منٹ میں یوکرائنی کھلاڑی کونو پلاینکا کا شاٹ گول میں جارہا تھا تاہم گول لائن پر کھڑے بوئیٹینگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو گول لائن پار کرنے سے باز رکھا ۔ 92ویں منٹ میں شوائنسٹائیگر نے اوزل کے پاس پر گول کرکے جرمنی کی برتری دوگنی کر دی جس پر میچ کا اختتام ہوا ۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 01:52:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :