دوسرا ون ڈے ،بھارت نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

پیر 13 جون 2016 18:26

دوسرا ون ڈے ،بھارت نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

ہرارے ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 26.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رائیڈو 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ یوسی سیبانڈا کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔

چاہل کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی قائد دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا، بھارتی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے حریف ٹیم کو بڑا مجموعہ تشکیل دینے کا موقع نہ دیا اور میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.3 اوورز میں 126 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یوسی سیبانڈا کے سوا زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باؤلرز کو اعتماد سے نہ کھیل سکا، سیبانڈا 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، مسکڈزا 9، چیبھابھا 21، مور ایک، سکندررضا 16، چیگمبرا صفر، موتمبامی 2، چتارا 2، موزرابانی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چاہل نے 3 جبکہ سران اور کلکرنی نے دو، دو، بمرا اور پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد 27 ویں اوور کی پانچویں گیند پر دو وکٹوں پر حاصل کیا۔ رائیڈو 41 اور پانڈے 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لوکیش راہول 33 اور نائر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چیبھابھا اور رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 18:26:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :