انگلینڈ ٹیم یورو فٹ بال چمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ پرسوں ویلز کے خلاف کھیلے گی

منگل 14 جون 2016 13:07

انگلینڈ ٹیم یورو فٹ بال چمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ پرسوں ویلز کے خلاف کھیلے گی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء)انگلینڈ ٹیم یورو فٹ بال چمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ جمعرات کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

یورو چمپئن شپ 10 جون سے شروع ہو چکی ہے جو10 جولائی تک فرانس میں کھیلی جائیگی جس میں دنیائے فٹ بال کی ٹاپ 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، سپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ بی میں روس ویلز اور سلواکیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ انگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 16 جون کو ویلز جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 20 جون کو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گی-

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 13:07:05