پی سی بی کاشاہد آفریدی ، سعید اجمل سمیت 5کر کٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ

حارث سہیل، صہیب مقصود اورعمر امین کو کنٹریکٹ لسٹ سے خارج جبکہ 3کر کٹرز کی تنزلی کا امکان آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا

منگل 14 جون 2016 20:45

پی سی بی کاشاہد آفریدی ، سعید اجمل سمیت 5کر کٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ برس کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 5 کھلاڑیوں کی کنٹریکٹ سے چھٹی یقینی نظر آرہی ہے جن میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اورعمر امین شامل ہیں۔ تاہم تین کھلاڑیوں کی کٹیگری میں بہتری جبکہ 3 کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے جن کے نام ابھی سامنے نہیں آئے۔ ذرائع کے مطابق 7سے 8 نئے کھلاڑیوں کو آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے مجموعی طور پر تیس سے پینتیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 20:45:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :