یوروفٹبال کپ،اٹلی اور دفاعی چمپئین اسپین کا فاتحانہ آغاز

منگل 14 جون 2016 20:52

یوروفٹبال کپ،اٹلی اور دفاعی چمپئین اسپین کا فاتحانہ آغاز

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) یورو کپ میں اٹلی نے بیلجیم کو آوٹ کلاس کردیاجبکہ دفاعی چیمپین اسپین نے بھی اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔اٹلی نے یورو کپ میں فاتحانہ آغازکرتے ہوئے بیلجیم کو آٹ کلاس کردیا اور پورے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی اور میچ کا اختتام اٹلی کی دو صفر کی فتح پر ہوا۔

(جاری ہے)

میچ کا پہلا ہاف تیز رفتار سے شروع ہوا اٹلی نے کئی منٹ تک بیلجیم پر اپنا دبا بنائے رکھا اور اسی دباو کے دوران بتیس ویں منٹ میں اٹلی کے گیاچیرنی نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد بیلجیم کی ٹیم نے اٹلی کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیک وہ گول برابر کرنے میں ناکام رپے۔

کھیل کے 93 ویں منٹ میں اٹلی کے فارورڈ پیلے نے ایک اور گول کرکے اسکور دو صفر کردیا جو اختتام تک برقرار رہا۔ اس سے پہلے دفاعی چیمپین اسپین نے چیک ری پبلک کو ایک صفر سے شکست دی کر مخالفین کو بتا دیا کہ وہ تیسری بار لگاتار یورو چیمپین بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسپین کی جان سے واحد گول جیرارڈ پیکے نے 57 ویں منٹ میں کیا۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 20:52:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :