لندن ٹینس ، اینڈی مرے نے نکولس ماہوٹ کو شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

بدھ 15 جون 2016 18:25

لندن ٹینس ، اینڈی مرے نے نکولس ماہوٹ کو شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) لندن میں جاری ٹینس چیمپئن شپ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے نکولس ماہوٹ کو شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

کوئنز کلب لندن میں برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ فرانس کے نیکولس ماہوٹ سے ہوا جس میں فرانسیسی حریف نے ورلڈ نمبر ٹو کو ٹف ٹائم دیا۔پہلا سیٹ اینڈے مرے نے ٹائی بریکر پر جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں نیکولس ماہوٹ نے مرے کا جم کا مقابلہ کیا لیکن مرے نے شاندار فور ہینڈ اور ڈراپ شارٹس کھیل کرحریف کو سات چھ سے زیر کردیا۔

وقت اشاعت : 15/06/2016 - 18:25:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :