فواد عالم کا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ ہونیکا افسوس ، کنیریا کا بھارت میں متنازعہ بیانات دینا افسوسناک ، شہریار خان

بدھ 15 جون 2016 21:50

فواد عالم کا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ ہونیکا افسوس ، کنیریا کا بھارت میں متنازعہ بیانات دینا افسوسناک ، شہریار خان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ فواد عالم کا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ ہونے کا افسوس ہے۔ دانش کنیریا کو بھارت جا کر پاکستان کے خلاف باتیں نہیں کرنی چائیے تھیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ کے سی سی اے کے سلیکشن پر تحفظات درست نہیں ہیں۔

فواد عالم کے دورہ انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے کا افسوس ہے۔

(جاری ہے)

شہریارخان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ میں صرف ٹیسٹ سیریز کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کا پڑوسی ملک جاکر متنازعہ بیانات دینا افسوس ناک ہے۔ دانش کنیریا پر انگلش بورڈ نے پابندی لگائی جس پر پی سی بی عمل کررہا ہے۔ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شہریار خان نے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، انکا کہنا تھا کہ رمضان کرکٹ کو مستقبل کے پلان میں شامل کیا جاسکتا ہے، کراچی کے کھلاڑیوں سے کوئی ناانصافی نہیں کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 15/06/2016 - 21:50:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :