مصباح الحق کا دورہ انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار

ٹیم کی بیٹنگ تجربہ کار ہے اور یہ دورہ ٹیم کیلئے تاریخی ثابت ہوسکتا ہے، عامر بہترین بالر ہے امید ہے وہ توقعات پر پورا اتر ے گا، پوری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف امارات والی کارکردگی کو دہرائیں ،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 15 جون 2016 21:50

مصباح الحق کا دورہ انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا دورہ انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ تجربہ کار ہے اور یہ دورہ ٹیم کیلئے تاریخی ثابت ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ناقدین کے بجائے ان کی پوری توجہ اپنی کارکردگی پر ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز ہمارا پہلا ہدف ہے اس لیے تمام تر توجہ اسی سیریز پر مرکوز ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عامر بہترین بالر ہیں اور امید ہے وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔مصباح الحق سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کا دورہ چیلنج ضرور ہے مگر 2010 کے مقابلے میں اس دفعہ ان کی بیٹنگ خاصی تجربہ کار ہے جس کا ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے متحدہ عرب امارات والی کارکردگی کو دہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف امارات والی کارکردگی کو دہرائیں گے۔

مصباح کا ماننا ہے کہ سیریز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کافی اہم کردار ادا کریں گے۔مصباح کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بالرز کا مقابلہ کرنا ہماری ٹیم کا سب سے بڑا امتحان ہوگا اور وہاں کی تیز وکٹوں پر بالرز کے خلاف سخت ڈسپلن سے بیٹنگ کرنا ہوگی۔مصباح الحق انگلینڈ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن پچھلے ایک ماہ سے بھرپور تیاری کی ہے اور یہ دورہ انفرادی اور ٹیم دونوں کے لیے تاریخی ہوسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 15/06/2016 - 21:50:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :