یوروکپ، فرانس البانیہ کو شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جون 2016 01:59

یوروکپ، فرانس البانیہ کو شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

مارسلے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون۔2016ء) یوروکپ، فرانس البانیہ کو شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوروکپ کے سلسلے میں گروپ اے کی ٹیموں فرانس اور البانیہ کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس نے آخری لمحات میں یکے بعد دیگرے 2 گول داغ کر فتح حاصل کرلی۔ فرانس کی جانب سے گریزمین نے 90 ویں اور پائٹ نے آخری منٹ میں گول اسکور کیے۔ اس فتح کیساتھ فرانس اک آوٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

وقت اشاعت : 16/06/2016 - 01:59:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :