سہ فریقی سیریز : جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 139رنز سے ہرادیا

جمعرات 16 جون 2016 12:49

سہ فریقی سیریز : جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 139رنز سے ہرادیا

بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون۔2016ء)ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 139 رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 344 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 38 اوورز میں 204 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے آندرے فلیچر اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 69 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 اور مارلن سمیوئیل نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے عمران طاہر نے سات، تبریز شمسی نے دو جب کہ وین پارنل نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 182 رنز کی شراکت قائم کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے 13 چوکوں کی مدد سے 110 اور فاف ڈوپلیسی نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پولارڈ نے دو، جیمز ٹیلر اور کارلوس براتھ ویٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے بولر عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 16/06/2016 - 12:49:16