پی ایچ ایف نے تیز تر ہاکی لیگ متعارف کروادی

جمعرات 16 جون 2016 23:07

پی ایچ ایف نے تیز تر ہاکی لیگ متعارف کروادی

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء ) فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اولمپیئن طاہر زمان نے کہا ہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ قومی کھیل کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔ کھلاڑیوں کو جارحانہ ہاکی کھیلنا پڑے گی جس میں انہیں اپنی فزیکل فٹنس بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ امید ہے کہ تین سالوں میں پاکستان ہاکی اپنے قدموں پر کھڑا ہونا شروع ہو جائے گی۔

ٹورنامنٹ میں روزانہ تین میچ کھیلے جائیں گے جو بعد از نماز عشاء و تراویح شروع ہوا کرینگے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ کی ہاکی میں رولز زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ ہر ٹیم چار کھلاڑی اور ایک گول کیپر پر مشتمل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ ونر کو تین پوائنٹ جبکہ میچ برابر رہنے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا جو بھی ٹیم چھ گول کرتی ہے تو اس کو ایک اضافی پوائنٹ بھی دیا جائے گا جبکہ جو ٹیم چھ گول سے ہارتی ہے تو اسے ایک منفی پوائنٹ دیا جائے گا۔

طاہر زمان کا کہنا تھا کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ قومی کھیل کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ ہم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں جن کا تعاون ہمارے ساتھ ہے۔

وقت اشاعت : 16/06/2016 - 23:07:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :