کیوی امپائر بلی باؤڈن کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہو گیا

جمعہ 17 جون 2016 14:56

کیوی امپائر بلی باؤڈن کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہو گیا

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جون ۔2016ء ) منفرد انداز کے حامل کیوی امپائر بلی باؤڈن کا انٹرنیشنل کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ، نئے سیزن کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انھیں انٹرنیشنل امپائرز پینل سے باہر کر دیا ، شائقین اب ٹیڑھی انگلی سے انھیں آؤٹ کا اشارہ دیتے نہیں دیکھ پائیں گے۔

(جاری ہے)

53سالہ بلی باؤڈن نے 84ٹیسٹ، 200ون ڈے اور24 ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے ،انکا آخری انٹر نیشنل مقابلہ رواں برس فروری میں ویلنگٹن کے مقام پر کیویز اور آسٹریلیا کا میچ تھا،باؤڈن کا امپائرنگ میں ون ڈے ڈیبیو 1995ء اور ٹیسٹ ڈیبیو2000ء میں ہوا ،وہ فیلڈ میں دلچسپ حرکات کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں بیحد مقبول تھے ،انہیں 2013ء میں آئی سی سی ایلیٹ پینل سے خارج کر دیا گیا تھا مگر اگلے سال ہم وطن ٹونی ہل کی ریٹائرمنٹ کے سبب انکی واپسی ہو گئی تھی، 2015ء میں ایک بار انھیں آئی سی سی پینل سے باہر کر دیا گیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے انٹرنیشنل پینل میں شامل اور ملک میں انٹرنیشنل میچز میں فرائض انجام دے سکتے تھے ، اب بطور نیشنل پینل ممبر وہ صرف ڈومیسٹک میچز اور ویمن انٹرنیشنل مقابلوں میں امپائرنگ کے اہل رہ گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/06/2016 - 14:56:42