جرمن پولیس نے فٹ بال کے6 روسی شائقین کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 18 جون 2016 11:07

جرمن پولیس نے فٹ بال کے6 روسی شائقین کو گرفتار کر لیا

کولون ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء) جرمن پولیس نے فٹ بال کے اْن 6 روسی شائقین کو کولون شہر کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا ہے، جو کولون کیتھڈرل کے سامنے ہسپانوی سیاحوں پر حملے میں ملوث تھے۔ گرفتاری کے وقت ان 6 میں سے 5افراد شراب کے نشے میں تھے۔

(جاری ہے)

ان کے پاس یورو فٹ بال چیمپئن شپ کے اْن میچوں کے ٹکٹ تھے، جن میں روسی فٹ بال ٹیم کو کھیلنا تھا۔ کولون شہر کی پولیس نے ان کے سامان میں سے چہرے کے ماسک اور فیس گارڈز اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ اِن کے چھٹے ساتھی کو کولون بون ایئر پورٹ سے اْس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ ہسپانوی علاقے ایویزا کے لیے پرواز کرنے والا تھا۔

وقت اشاعت : 18/06/2016 - 11:07:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :