پہلا ٹی ٹونٹی ، زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دیدی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 18 جون 2016 19:45

پہلا ٹی ٹونٹی ، زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دیدی

ہرارے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18جون ۔2016ء) دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو 2رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹیں کھو کر 170رنز بنائے۔چھبھابھا 20،مساکاڈزا 25،سکندر رضا20اور والر 30رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تاہم اصل ہیرو ایلٹن چگمبھرا تھے جنہوں نے محض 26گیندوں پر ایک چوکے اور 7چھکوں کی مدد سے 54رنز سکورکیے۔

بھارت کیلئے بمراہ نے دو جبکہ دھون، پٹیل اور چاہل نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ 171رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا اور اننگز کی پہلی ہی گیند پر لوکیش راہول بولڈ ہوگئے۔امبتی رائیڈ و بھی 19رنز ہی بناسکے،مندیپ سنگھ بھی 31رنز کی اننگز کھیل کر پوویلین جابیٹھے۔

(جاری ہے)

کیردھر جادھو اور پانڈے نے چوتھی وکٹ کے لیے 37رنز جوڑے جس کے بعد جادھو 19رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے جبکہ پانڈے بھی 48رنز سکور کرکے آﺅٹ ہوئے ۔

اکشر پٹیل نے 9گیندوں پر 18رنز بنائے ۔بھارت کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8رنز اور آخری گیند پر 4رنز درکار تھے تاہم ”فنشر “ کے نام سے مشہور کپتان دھونی اس بار میچ ختم نہ پائے اور زمبابوے نے 2رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔زمبابوے کے لےے موزاربانی اور چھبھابھا نے دو ، دو جبکہ مادزیوا اور تریپانو نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 18/06/2016 - 19:45:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :