یوروکپ کے سلسلے میں ہنگری اور آئس لینڈ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرآئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 21:11

یوروکپ کے سلسلے میں ہنگری اور آئس لینڈ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرآئی

مارسیلز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18جون ۔2016ء)یوروکپ کے سلسلے میں ہنگری اور آئس لینڈ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرآئی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرابس کے شہر مارسیلز میں ہنگری اور آئس لینڈ کے درمیان یوروکپ کا اہم میچ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔
ہنگری کے شائقین نے گراؤنڈ کے گرد لگے جنگلوں کے اوپر سے جانے کی کوشش کی جس پر انہیں گارڈز نے روکا۔ گارڈز کے روکنے پر تماشائیوں کی گارڈز سے ہاتھا پائی ہو گئی۔

وقت اشاعت : 18/06/2016 - 21:11:09