محمد عامر کی شمولیت سے کئی بولرز کا حق مارا گیا: عمر گل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 23:44

محمد عامر کی شمولیت سے کئی بولرز کا حق مارا گیا: عمر گل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون ۔2016ء) عمر گل کا کہنا ہے کہ ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت سے کئی کھلاڑیوں کا حق مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 6 برس کے طویل عرصے بعد انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں مصباح الحق کی قیادت میں لندن پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کیساتھ نوجوان فاسٹ باولر محمد عامر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب سے پاکستان کے مایہ ناز تیز گیند باز عمر گل نے دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

عمر گل کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ٹیم سے ڈراپ ہوا اس پر مایوسی ہوئی ہے۔ ایک یا دو میچوں سے کارکردگی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ کھلاڑی کی پرفارمنس کا اندازہ کرنے کیلیے 2،3 سیریز دینی چاہئے۔ عمر گل نے ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر کی شمولیت سے کئی بولرز کا حق مارا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/06/2016 - 23:44:56