یوروکپ فٹبال ، فرانس،اٹلی،اسپین نے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

البانیہ،ترکی اوریوکرین فائنل سولہ کی دوڑ سے باہرہوگئے

اتوار 19 جون 2016 17:49

یوروکپ فٹبال ، فرانس،اٹلی،اسپین نے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) یوروکپ فٹبال میں لیگ کے دو راؤنڈ مکمل ہونے پر میزبان فرانس دفاعی چیمپئن اسپین اوراٹلی نے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ البانیہ،ترکی اوریوکرین فائنل سولہ کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ گروپ بی ،سی اور ایف میں ہرٹیم کے پاس آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کے دو راؤنڈ مکمل ہوگئے۔

گروپ اے میں میزبان فرانس نے دو فتوحات اور چھ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئزرلینڈ چار اور رومانیہ ایک پوائنٹ لیکر دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ کے چار،ویلزاور سلواکیہ کے تین تین اور روس کا ایک پوائنٹ ہے۔گروپ سی میں جرمنی چار پوائنٹس لیکر ٹاپ پرہے۔

(جاری ہے)

پولینڈ اورنادرن آئرلینڈ کے تین تین پوائنٹ ہیں۔

یوکرین کا کوئی پوائنٹ نہیں۔گروپ ڈی سے اسپین نے دوکامیابیوں اور چھ پوائنٹس کی بدولت کوالیفائی کرلیا۔ کروشیا چار پوائنٹ کواسپین سے کم ازکم ڈرا کھیلنا ہوگا۔ چیک ری پبلک کا ایک اورترکی کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔گروپ ای میں اٹلی نے دومیچز جیت کرکوالیفائی کرلیا۔ بیلجیئم کے تین سویڈن اورآئرلینڈ کا ایک ایک پوائنٹ ہے۔ بیلجیئم کوسویڈن کے خلاف برابر اورآئرلینڈ کو گروپ لیڈراٹلی پرلازمی فتح کی ضرورت ہے۔گروپ ایف میں ہنگری کے چار،آئس لینڈ اورپرتگال کے دو،دو اورآسٹریا کا ایک پوائنٹ ہے۔ پرتگال گروپ لیڈر ہنگری کوشکست دیکر پانسہ پلٹ سکتاہے۔آسٹریا اورآئس لینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم پری کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔

وقت اشاعت : 19/06/2016 - 17:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :