سندھ سپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل سے ہوگا

اتوار 19 جون 2016 17:52

سندھ سپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل سے ہوگا

کراچی ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل بروز پیر 11 بجے شب سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ندیم الرحمان میمن کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شہر کی 6 ممتاز باسکٹ بال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابلے ہونگے۔

ٹورنامنٹ کے لئے 3،3 ٹیموں کے 2 گروپ بنائے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر 2 میچز کھیلے جائینگے پہلا میچ باؤنس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ بمقابلہ آرام باغ ڈسٹرکٹ ساؤتھ جبکہ دوسرا معرکہ نشتر کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ بمقابلہ کارساز کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 19/06/2016 - 17:52:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :