پروفیشنل ریسلر کو ہرانے والی بھارتی خاتون کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات

اتوار 19 جون 2016 20:36

پروفیشنل ریسلر کو ہرانے والی بھارتی خاتون کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات

ہریانہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19جون ۔2016ء )دورو ز قبل بھارتی شہر ہریانہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر گریٹ کھالی کے ادارے کے پروموشنل ایونٹ میں ایک پروفیشنل ریسلر کو ہرانے والی بھارتی خاتون کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی بی بل بل نامی پروفیشنل ریسلر کو ہرانے والی کویتا نامی وہ خاتون خود بھی ایک پروفیشنل ریسلر ہونے کے ساتھ ساتھ ہریانہ پولیس میں سب انسپکٹر ہے جو آج کل ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹس میں شرکت کرنے کے لیے چھٹیوں پر ہے۔

(جاری ہے)

کویتا نے 3ہفتے قبل گریٹ کھالی کی اکیڈمی جوائن کی ہے جہاں انہوں نے اپنی لڑنے کی اہلیت سے کھالی کو خوب متاثر کیا ہے۔دوسری جانب بی بی بل بل گزشتہ ایک سال سے ریسلنگ کے داؤ پیچ سیکھ رہی ہیں ،کویتا رنگ میں بہت تیز رفتار ہیں اور اسی لیے انہوں نے بی بی بل بل کو شکست دی تھی۔گریٹ کھالی کا کہنا تھا کہ بی بی بل بل گزشتہ ایک سال سے بہت سخت ٹریننگ کررہی ہے اور اس نے بہت سے داؤ پیچ سیکھے ہیں،اگرچہ کویتا نے بی بی بل بل کو مقابلے میں شکست دیدی تھی تاہم اس کا اصل پتہ اس وقت لگے گا جب وہ اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑے گیں۔

پروفیشنل ریسلر کو ہرانے والی بھارتی خاتون کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات
وقت اشاعت : 19/06/2016 - 20:36:28