یورو کپ، فرانس اور سوئٹزر لینڈ کا میچ بغیر بغیر کسی گول کے برابر

پیر 20 جون 2016 13:36

یورو کپ، فرانس اور سوئٹزر لینڈ کا میچ بغیر بغیر کسی گول کے برابر

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء) یورو کپ فٹبال میں گروپ اے کے مقابلے مکمل ہو گئے۔ آخری پول میچ میں فرانس اور سوئٹزر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ فرانسیسی کھلاڑیوں پول پوگبا، ڈمیٹری پائٹ اور اینٹون گریزمین نے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن سوئس گول کیپر یان سومر نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں فرانس نے 7 پوائنٹس اور سوئٹزر لینڈ نے 5 پوائنٹس کے ساتھ ناک آوٴٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سوئس ٹیم تاریخ میں پہلی بار ناک آوٴٹ مرحلے میں پہنچی ہے۔ دوسری جانب اسی گروپ کے ایک اور میچ میں البانیہ نے رومانیہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ میچ میں کامیابی سے البانیہ کے اگلے راوٴنڈ میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 13:36:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :