پی کے ایف کے سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے 29 جون کو کوریا روانہ ہونگے

منگل 21 جون 2016 14:58

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور ایشین کبڈی فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے 29 جون کو کوریا روانہ ہونگے۔ ایشین کبڈی فیڈریشن کے اجلاس یکم جولائی کو کوریا میں ہوگا۔

(جاری ہے)

رانا محمد سرور ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں نے بتایا کہ اجلاس میں عالمی سرکل کبڈی کپ منعقد کروانے کے بارے میں بات چیت کی جائیگی وہاں پر رانا محمد سرور کورین کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلے جانے والے کبڈی سیریز میچز میں دیکھیں گے۔

وقت اشاعت : 21/06/2016 - 14:58:56