سہ فریقی سیریز : ویسٹ انڈیز کو آٹھویں میچ میں 6وکٹوں سے شکست

بدھ 22 جون 2016 13:15

سہ فریقی سیریز : ویسٹ انڈیز کو آٹھویں میچ میں 6وکٹوں سے شکست

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون۔2016ء) ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے آٹھویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں آسٹریلیا نے 283 رنز کا مطلوبہ ہدف 48.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔مہمان ٹیم کی جانب سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے چھ چوکوں کی مدد سے 79 جب کہ سٹیون سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے کارلوس، گیبرئیل اور سلیمان بین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کی جانب سے مارلن سمیوئیلز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بیٹسمین دینش رام دین رہے، انھوں نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔مہمان ٹیم کی جانب سے مچل سٹارک نے تین، جیمز فالکر اور سکاٹ بولاڈ نے دو، دو جب کہ ہیزل وڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کے مارلن سمیوئیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 13:15:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :