کھلاڑی رائے ہاجسن کے فیصلے کا احترام کریں ‘وین رونی

جمعہ 24 جون 2016 13:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء)رونیانگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان وین رونی نے دیگر کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فرانس میں جاری یورو کپ ٹورنامنٹ میں مینیجر رائے ہاجسن کے فیصلے کا احترام کریں۔یاد رہے کہ رائے ہاجسن نے پیر کو انگلینڈ اور سلواکیہ کے درمیان یورو کپ کے ایک میچ میں انگلش ٹیم میں چھ تبدیلیاں کی تھیں اور یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سلواکیہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں رونی کو دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلایا گیا تھا اور وہ اس فیصلے پر حیران ہوئے تھے تاہم اب وین رونی نے اصرار کیا کہ انگلینڈ کے کیمپ میں خوشی پائی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں رائے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم یورو کپ کی آخری 16 ٹیموں تک پہنچنا اور آئس لینڈ کے خلاف میچ سے ٹیم مزید تازہ دم ہو جائیگی۔

وقت اشاعت : 24/06/2016 - 13:11:37