جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، جیسن ہولڈر

اتوار 26 جون 2016 15:44

بارباڈوس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جون ۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹیم ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں پہنچی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں جنوبی افریقہ کو 100 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اپنے ایک بیان میں جیسن ہولڈر نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ڈیرن برووا نے 102 رنز کی اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن اور شینن گیبریل سمیت تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وقت اشاعت : 26/06/2016 - 15:44:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :