فیفا گورننگ باڈی کے صدرکی چینی نائب وزیراعظم سے ملاقات

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:41

فیفا گورننگ باڈی کے صدرکی چینی نائب وزیراعظم سے ملاقات

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء)چین کی نائب وزیراعظم لیو یانگ ڈانگ نے یہاں فیفا کی گورننگ باڈی کے صدر گیانی انفنٹینو سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران چین میں فٹ بال کے سلسلے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا،چین کی نائب وزیراعظم نے کہا کہ فٹ بال چینی عوام میں ایک بڑامقبول کھیل ہے اور یہ اپنے اندر بڑی کشش رکھتاہے،چینی حکومت فٹ بال کے کھیل کو بڑی اہمیت دیتی ہے،فٹ بال کے کھیل نے چین میں کافی ترقی کی ہے تاہم ابھی اس سلسلے میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ فیفا انہیں فٹ بال کی ترقی کے لئے تعاون اور رہنمائی فراہم کرتارہے گا۔اس موقع پرگیانی انفنٹینو نے کہا کہ چین فیفا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اورفٹ بال کی صنعت کی ترقی کے لئے اپنا کردار اداکرتارہے گا۔یاد رہے کہ چین کی نائب وزیراعظم آج کل پیرس کے دورے پر ہیں۔

وقت اشاعت : 02/07/2016 - 14:41:40