آئرلینڈ آئندہ سال نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

منگل 5 جولائی 2016 12:30

آئرلینڈ آئندہ سال نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

ڈبلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) آئرلینڈ آئندہ سال نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ ملکی کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں فل ممبرز کے خلاف زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تین ملکی سیریز بھی اسی حصے کی ایک کڑی ہو گی۔

(جاری ہے)

تینوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے جائیں گے سہ ملکی سیریز سے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں مدد ملے گی۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹروم کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ان کے خلاف میچز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جو مستقبل میں ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 12:30:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :