مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال 20 سے 30 اکتوبر تک کوانٹن، ملائیشیا میں کھیلی جائے گی

منگل 5 جولائی 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال 20 سے 30 اکتوبر تک کوانٹن، ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، بھارت ، ساؤتھ کوریا ، جاپان ، چین اور ملائیشیا شامل ہیں پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلسل دو دفعہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے اور رواں سال کامیابی کی صورت میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی ہیٹ ٹرک ہوگی ۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 12:32:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :