شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی امپائر بروس آکسنفورڈ کو ”کیپٹن امریکا“ قرار دیدیا

منگل 5 جولائی 2016 20:03

شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی امپائر بروس آکسنفورڈ کو ”کیپٹن امریکا“ قرار دیدیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء) انٹرنیشنل امپائر بروس آکسنفورڈ کو معروف امریکی کردار ”کیپٹن امریکا“ سے تشبیہ دی جانے لگی۔ آکسنفورڈ ہاتھ پر حفاظتی شیلڈ لگا کر امپائرنگ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی امپائر کے بائیں ہاتھ پر بندھی شیلڈ کسی ڈھال کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

معروف امریکی کردار ”کیپٹن امریکا“ بھی بائیں ہاتھ میں ڈھال تھامے ایکشن میں نظر آتا ہے۔

بائیں ہاتھ میں شیلڈ لگانے کے باعث آکسنفورڈ کو ”کیپٹن امریکا“ سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔اپنی شیلڈ کے حوالے سے آکسنفورڈ کا کہنا ہے کہ ایک دوست امپائر کے گیند لگنے سے زخمی ہونے پر بازو پر شیلڈ لگانے کا خیال ذہن میں آیا۔ آکسن فورڈ کے مطابق مستقبل میں دوسرے امپائرز بھی اس شیلڈ کا استعمال کر سکتے ہیں

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 20:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :