ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں آئندہ ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

چار روزہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا

اتوار 10 جولائی 2016 12:00

بیلفاسٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں آئندہ ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف انٹرکانٹینینٹل کپ کے سلسلے میں چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روزہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 10/07/2016 - 12:00:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :