قومی کبڈی ٹیم 5 ویں ایشین بیچ گیمز میں شرکت کریگی، رانا محمد سرور

جمعرات 14 جولائی 2016 11:55

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی ۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی کبڈی ٹیم 5 ویں ایشین بیچ گیمز میں شرکت کریگی، گذشتہ روز اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی ۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 ویں ایشین بیچ گیمز 24 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ویتنام کے شہر ڈاننگ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان اور بھارت سمیت نو ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے دس کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ان کھلاڑیوں کو کوچز میجر نبیل اور بادشاہ گل جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 رکنی ٹیم کا اعلان میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور امید ہے کہ کھلاڑی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 14/07/2016 - 11:55:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :