آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں کامیابیوں نے افغان ٹیم کا مورال بلند کردیا

جمعرات 14 جولائی 2016 13:11

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) حالیہ سیزن میں مسلسل کامیابیوں نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا مورال کافی ہائی کر دیا ہے۔ٹیم اس وقت سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے صدر شفیق ستانکزائی نے کہا ہے کہ ہم اگلے سیزن میں زیادہ سے زیادہ سیریز کیلئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ بھارت سے ان کے ملک میں ون ڈے کی سیریز کھیلیں۔ اس کیلئے ہم بھارتی بورڈ اور آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اور ٹیم بھی ہم سے بھارت میں کھیلنا چاہے تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کیلئے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر کو بھی ڈرافٹ بھیج دیا ہے جس میں دونوں آپشن دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بھی بھارت میں کھیلنے کیلئے بہت بے چین ہیں۔ ہم ہر صورت بھارت میں کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری ٹیم کو زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل ہو۔

وقت اشاعت : 14/07/2016 - 13:11:27