تیسرا ون ڈے: آئر لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

جمعہ 15 جولائی 2016 14:43

بلفاسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جولائی۔2016ء) آئرلینڈ نے افغانستان کو تیسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا تھا۔

(جاری ہے)

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 236رنز بنائے۔شہزاد نے ایک بار پھر طوفانی اننگ کھیلی اور 81رنز بنائے۔میکارتھی اور کیون او برائن نے تین تین کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں آئرلینڈ نے ایڈ جوائس کی سنچری(105ناٹ آوٹ)کی بدولت ہدف چار وکٹوں پر 48ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ جوئس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 15/07/2016 - 14:43:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :