سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپرمارک باؤچر بھی عامر پر ہمیشہ کیلئے پابندی کے حامی

ہفتہ 16 جولائی 2016 15:33

سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپرمارک باؤچر بھی عامر پر ہمیشہ کیلئے پابندی کے حامی

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی ۔2016ء) مارک باؤچر محمد عامر پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگانے کے حامی ہیں۔سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باچر نے سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی رائے سے اتفاق کیا ہے، جس میں ان کہنا تھا کہ میچ فکسنگ، ڈوپنگ اور دھوکا دہی میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے۔

(جاری ہے)

لندن کے اخبار کیلیے اپنے لکھے گئے کالم کو پیٹرسن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا، ان کی رائے کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ میچ فکسرز کیلیے کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگا دی جائے، انھوں نے کہا کہ کیون پیٹرسن آپ نے اچھا آرٹیکل لکھا، یہ ایک ایماندرانہ رائے ہے جس سے میں اتفاق کرتا ہوں۔

وقت اشاعت : 16/07/2016 - 15:33:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :