مصباح الحق لارڈز میں گوروں کے ہرانیوالے خوش قسمت قومی کپتانوں کی فہرست میں شامل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جولائی 2016 23:32

مصباح الحق لارڈز میں گوروں کے ہرانیوالے خوش قسمت قومی کپتانوں کی فہرست میں شامل

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جولائی ۔2016ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق لارڈز کے میدان میں گوروں کے شکست دینے والے خوش قسمت قومی کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے مصباح الحق کی زیر قیادت سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گوروں کو 75رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔مصبا ح الحق سے قبل عمران خان ،جاویدمیانداد اور وسیم اکرم لارڈز میں انگلینڈ کو شکست دینے والے قومی ٹیموں کے کپتان تھے ۔

وقت اشاعت : 17/07/2016 - 23:32:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :