وزیراعظم محمد نواز شریف کی لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

حوصلے بلند ہوں تو خدا فتح دیتا ہے، کھلاڑیوں کی کامیابی اور فٹنس دیکھ کر خوشی ہوئی قومی ٹیم کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا

اتوار 17 جولائی 2016 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حوصلے بلند ہوں تو خدا فتح دیتا ہے، کھلاڑیوں کی کامیابی اور فٹنس دیکھ کر خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حوصلے بلند ہوں تو خدا فتح دیتا ہے،پاکستان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابی اور فٹنس دیکھ کر خوشی ہوئی امید ہے کہ قومی ٹیم کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 17/07/2016 - 23:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :